ممبئی،14اکتوبر(ایجنسی) بی جے پی کے ساتھ تناؤ بڑھنے کے درمیان شیوسینا نے ممبئی میں غلام علی کا پروگرام منسوخ ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کو 'بدقسمتی' قرار دیتے ہوئے چہارشنبہ کو انہیں گودھرا
سانحہ کے بعد گجرات میں بھڑکے فسادات کی یاد دلائی جب وہ ریاست کے وزیر اعلی تھے اور کہا کہ فسادات کی وجہ سے انہیں جانا جاتا ہے. دریں اثنا، بی جے پی نے جمعرات کو ممبئی میں اپنے وزراء اور عہدیداروں کی میٹنگ بلائی ہے جہاں دونوں جماعتوں کے درمیان بگڑتے تعلقات پر بحث ہو سکتی ہے.